• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چاق و چوبند اور تندرست رہنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے اور اسی ضرورت کے تحت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔

بھارت میں بھی انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سمیت ہزاروں افراد نے یوگا پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

نریندر مودی کی قیادت میں یوگا پرفارمنس

بھارتی شہر Dehradun میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 50ہزار افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور ایک ساتھ یوگا اسٹیپس پرفارم کیا۔

واضح رہے گذشتہ چار سالوں سے 21جون کے دن یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا بھرمیں خاص طور پر یوگا پرفارمنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین