• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن اور اہلیہ دبئی میں کروڑوں کےفلیٹ کے مالک

شرجیل میمن اور اہلیہ دبئی میں کروڑوں کےفلیٹ کے مالک

سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے تحت شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑروپےمالیت جبکہ ان کی اہلیہ 9کروڑ89لاکھ روپے کے فلیٹ کی مالک ہیں۔

شرجیل میمن کےکاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کی دستاویزات کے مطابق وہ 3کروڑ95لاکھ 70ہزارکی 3قیمتی گاڑیوں کےمالک ہیں۔

دستاویزات میں شرجیل میمن کے 8 کروڑ7لاکھ،91ہزار389 کے نقدی،پرائز بانڈ جبکہ ان کی اہلیہ کے اکاونٹس میں2کروڑ29لاکھ79 ہزارروپےظاہرکئےگئے ہیں۔

دستاویزات میں شرجیل میمن کےفرنیچردیگراشیا ءکی مالیت25 لاکھ ظاہرکی گئی ہے۔

انٹرنیشنل گلف گروپ میں شرجیل میمن کی اہلیہ 30لاکھ روپےکی شراکت دار ہیں۔شرجیل میمن ڈی ایچ اےکراچی میں 44لاکھ روپے مالیت کےبنگلے کےمالک ہیں۔

دستاویزات میں ڈی ایچ اے28 اسٹریٹ پر97لاکھ روپےکی جائیداد بھی ظاہرکی گئی ہے۔

شرجیل میمن تھرپارکرمیں 1کروڑ50لاکھ 80 ہزارروپےمالیت کی جائیدادکےمالک ہیں۔

تازہ ترین