• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم سنجو کا ایک اور گانا’ 'روبی روبی‘ ریلیز


بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا تھا اور اب ریلیز کیے گئے فلم کے دوسرے گانے ’روبی روبی‘ نے 80 کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

فلم سنجو کا یہ گانا ’روبی روبی‘ گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے جسے اے آر رحمٰن نے کمپوز کیا ہے ۔ شاعرہیں ارشاد کامل ۔

فلم سنجو کا ایک اور گانا’ 'روبی روبی‘ ریلیز

فلم کا گانا 80 کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ’بڑھیا بڑھیا‘ ریلیز کیا گیا تو جو سنجے دت کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا۔

فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔


فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جبکہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کے طور پرشرکت کریں گی۔

فلم سنجو کا ایک اور گانا’ 'روبی روبی‘ ریلیز

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین