• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ

انڈونیشیا میں پیر کو ڈوبنے والی کشتی کے 193مسافروں کی تلاش اب تک جاری ہے،3 مسافروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ صوبے سماترا کی جھیل ٹوبا میں پیش آیا تھا،لکڑی کی کشتی میں گنجائش سے 5گنا زیادہ مسافروں کو بٹھایا گیا تھاجبکہ کشتی میں مسافروں کے علاوہ سامان اور درجنوں موٹرسائیکلیں بھی رکھی گئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش کے لیے کپتان اور عملے کے2 افراد حراست میں لے لیے گئے ہیںتاہم لاپتہ مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہےجن میں بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین