• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا چارٹر آف ڈیمانڈ

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا چارٹر آف ڈیمانڈ

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کاچارٹر آف ڈیمانڈ سامنے آگیاہے۔

ناراض رہنماؤں کی جانب سے کیے گئے اسلام آباد اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں سے متعلق بعض فیصلے غیرمنصفانہ ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پارلیمانی بورڈ میں نااہل اورنیب کیسزبھگتنے والے ممبران شامل ہیں، خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست بھی من پسندافراد پرمبنی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنمائوں نے اپیل کی کہ شفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل دیکرٹکٹوں کے فیصلوں پرنظرثانی کیا جائے۔

دوسری جانب پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر کارکنوں کا بنی گالا کے سامنے احتجاج جاری ہے۔

تازہ ترین