• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں ہمارا مقابلہ آمروں کی باقیات سے ہے، بلاول

انتخابات میں ہمارا مقابلہ آمروں کی باقیات سے ہے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےکہاہےکہ انتخابات کے میدان میں آج بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ آمروں کی باقیات سے ہے جس کی ایک فرنچائز کا مرکز جاتی امراء اور دوسرا بنی گالہ میں ہے۔

بے نظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول نے نواز شریف اور عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنادیا اور کہا کہ ایک لوٹوں کا تاج محل بنارہا ہے تو دوسرا ووٹ کی عزت کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نے پارلیمان کا تقدس پامال کیا تو دوسرا امپائر کی انگلی ڈھونڈتا رہا، یہ دونوں تاریخ کے وہ مہرے ہیں جو سیاست میں پتلی تماشا کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

اس موقع پر بھٹو نے جی ڈی اے کو بھی لپیٹ دیااور کہا کہ سندھ میں آج کل سیاسی مچھروں نے ایک بار پھر حملہ کردیا ، جو اپنے مریدوں کے خون پر پلتے ہیںتاہم سندھ کی عوام اپنے وقت کی طاقت سے انہیں ایسا مزہ چکھائیں گے کہ لگ پتا جائے گا۔

تازہ ترین