• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ورلڈ کپ: کروشیا نے ارجنٹینا کو 3گول سے ہرادیا

لیونل میسی کا جادو ایک بار پھر نہ چل سکا، کروشیا نے ارجنٹینا کوتین ۔صفر سے شکست دے دی، جس کے بعد ارجنٹینا کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ جبکہ کروشیا نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ کپ فٹبال میں گروپ ’ڈی‘ کے میچ میں پہلے ہاف میں ارجنٹینا اور کروشیا فاروڈز نے گول کرنےبھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

ورلڈ کپ: کروشیا نے ارجنٹینا کو 3گول سے ہرادیا
لیونل میسی مایوس دکھائی دے رہے ہیں

دوسرے ہاف کے 58ویں میں منٹ نے کروشیا کے مڈفیلڈر اینٹے ریبک نے گیند گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی،ریبک کا کروشیا کی جانب سے دوسرا انٹرنیشنل جبکہ اگست 2013ءکے بعد پہلا گول ہے۔

ایک گو ل کے خسارے میں جانے کے بعد ارجنٹینا نے کئی متبادل کھلاڑی میدان میں اتارے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

ورلڈ کپ: کروشیا نے ارجنٹینا کو 3 گول سے ہرادیا
کروشیا کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

80ویں منٹ میں لوکا موڈرچ کو گول کرنے کا موقع ملا، جو انہوں ضائع نہیں کیا اورپاورفل کک لگاکر بال گول میں پھینک دی۔

میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل ایوان ریکی ٹچ نے ایک اور گول کرکے اسکور تین۔صفر کردیا۔

پہلے گروپ میچ میںارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔

ورلڈ کپ: کروشیا نے ارجنٹینا کو 3 گول سے ہرادیا
ارجنٹینا کے سابق فٹبالر میراڈونا ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

گروپ ’ڈی‘ میں کروشیا کے 6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ ارجنٹینا اور آئس لینڈ کا ایک، ایک پوائنٹس ہے۔نائیجیریا کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائی۔

تازہ ترین