• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی قوم پی پی کے عوام دشمن وڈیروں کو ووٹ نہیں دیگی، سندھ نیشنل تحریک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ نیشنل تحریک نے گذشتہ روز انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اور پی ایس 64 لطیف آباد کے امیدوار اشرف نوناری نے حلقہ پی ایس 64 لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے ملاقات کیلئے آنے والی مختلف برادریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اب سندھی قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اور نہ ہی سندھی قوم شہیدوں کے دلفریب نعروں پر اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے سندھ دشمن وڈیروں کو دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھی قوم پرستوں نے ہمیشہ سندھ میں رہنے والے سندھیوں کے حقوق کیلئے بنا کسی لالچ اور مفاد کے جدوجہد کی ہے، جب بھی سندھیوں کے حقوق غصب کیے گئے اور سندھ کی تقسیم کی بات ہوئی سب سے پہلے سندھ کی وحدت کو بچانے اور سندھیوں کے حقوق کے حصول کے لئے قوم پرست ہی میدان میں آئے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ سندھ کے لوگ بھٹو کے نام پر یا الگ صوبے کے نام پر اسے ووٹ دینگے۔
تازہ ترین