• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم کل سے زیادہ آج متحد و منظم ہے،ظفر احمد صدیقی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہمارا انتخابی نشان پتنگ اور پرچم حق پرست عوام کا فخر او ر وقار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم (پاکستان) حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے شاہ بھٹائی ٹاؤن میں الیکشن مہم کے حوالے سے ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کی رونمائی اور پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی، جوائنٹ آرگنائزر افتخار قائم خانی و اراکین مظہر کمال، شہزادہ سلیم، کامران آفریدی سمیت ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔ ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم مشکل وقت میں ختم نہیں ہوتی بلکہ نکھر جاتی ہے اور عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں کی شاندار کامیابی ایک بارپھر یہ ثابت کریگی ۔ ایم کیوایم میں اختلافات مفاد پر مبنی نہیں اور جہاں مفاد نہیں ہوتا وہاں صرف اتحاد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست عوام اپنے اتحاد سے ایم کیوایم مخالفین کو بد ترین شکست سے دوچار کریں گے اور فتح حق پرستوں کا مقدر ہوگی۔
تازہ ترین