• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’بھارت‘‘ کیلئے اسپیشل ہولی گانا عکسبند کیا جائیگا

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے ہولی کا اسپیشل گانا عکسبند کروائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا طویل عرصے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ فلم میں اکھٹے دکھائی دیں گے اور اس سلسلے میں ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم’’ بھارت ‘‘ کے لئے آئند چند روز میں اسپیشل ہولی گانا عکسبند کروائیں گے جس کی عکسبندی 3روز تک جاری رہے گی جبکہ فلم کے 11روز پر مشتمل ممبئی شیڈول کی عکسبندی 17جولائی سے شروع کی جائے گی جس کے بعد ٹیم دوسرے شیوڈول کے لئے پنجاب روانہ ہو گی۔ فلم میں اداکارہ تبو، دیشا پتانی، سنیل گروور اور آصف شیخ بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین