• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں متوازی اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو یکجا کرنے کی کوشش

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے صوبے میں متوازی ایسوسی ایشنوں کو یکجا کرنے کے لئے جمعرات کو حکام سے ملاقات کی، البتہ پی ایچ ایف سے الحاق شدہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں مدعو نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر جنید نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اختلافات بھلا کر ایک پیج پر آجائیں، مشاورت سے ایسی پالیسی بنائی جائے گی جس میں سب کو کام کرنے کا موقع ملے گا،حکومت بھی اس کو سپورٹ کرے گی۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ آپ لوگ چاہیں تو یہ جھگڑے آج ہی ختم ہو سکتے ہیں۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں گلفراز خان ، حاجی غلام محمد، وسیم ہاشمی، انجینئر محفوظ الرحمان، آصف عظیم، خالد رحمانی، مدثر آرائیں، احمد علی راجپوت ، حمیرا خان، ذیشان مرچنٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین