• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کو نظر انداز کرنے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے، شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی کو نظر انداز کرنے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے ابتدائی طور پر جس قسم کی پذیرائی ملی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے شہر کے پختون علاقوں سے جیتنے والوں نے دوبارہ اپنے حلقوں کی جانب مڑ کر بھی نہیں دیکھاگزشتہ اسمبلیوں میں آپ لوگوں کے مسائل پر کس نے آواز اٹھائی پچھلی صوبائی اسمبلی میں سندھ کے پختونوں کے مسائل پر کسی نے ایک لفظ بھی بولا؟ اپنوں کو ووٹ نہ دینے کے نتیجہ میں آج کراچی کی تمام پختون آبادیاں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتی جب تک وہ اپنی حالت خود بدلنے کی کوشش نہ کرے، آج لوگ نت نئے نعروں اور خوش نماء وعدوں کے ذریعے پھر آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں مختلف قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 250سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹی وفود اور حلقے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آزادانہ طریقے سے چناؤ ہوا تو عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی کوئی نہیں روک سکتا، ہم کافی حد تک پر امید ہیں کہ انتخابات خاصی حد تک پرامن ،شفاف اور آزادانہ ہوں گے، عام انتخابات کے لیے ہماری تیاریاں تیزی سے جاری ہیں25جولائی کا دن شہر میں باچا خان بابا کے پیروکاروں اور خان عبدالولی خان کے سیاسی وارثوں اور اسفند یا ر ولی خان کے سپاہیوں کی جیت کا سورج لیکر طلوع ہوگا۔
تازہ ترین