• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی لاہور میں کوڑے سےبجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) چین کی چینگ ڈو ژنگرانگ انوائرمینٹل کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی لاہور ژنگ ژونگ رینیو ایبل انرجی کمپنی کوڑے سے 40 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔ لاہور میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کیلئے لگائے جانے والے پاور پلانٹ پر140 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے نیپرا سے اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ منصوبہ سے بجلی کی پیداوار اپریل 2021 تک شروع ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ20 ملین ٹن کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے جس میںسالانہ 2.4فیصد کا اضافہ ہورہا ہے۔ کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ سے کوڑے کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی اور اس سے صارفین کو سستی بجلی دستیاب ہوگی۔
تازہ ترین