• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظہرناصر کی بطورسینئرنائب صدرقانونی حیثیت برقراررہےگی،ترجمان فیڈریشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈاندسٹری کے مر کز ی تر جمان نے سیکر یٹر ی کا مرس کے حلال پروڈکٹ اسوسی ایشن آف پاکستان سے متعلق تصدیق شدہ لا ئسنس کی معطلی کے اسلا م آباد ہا ئیکو رٹ کے فیصلے سے سید مظہر علی نا صر ایف پی سی سی آئی کی قا نو نی حیثیت نا اہلی قرار دیئے جا نے کی خبر کو حقیقت کے برعکس ،بےبنیاد اورغیرقانونی قرار دیا ہے۔ جس نے سید مظہر علی نا صر کی قا نو نی حیثیت سے متعلق شکوک و شبہا ت پیدا کر دئیے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے صرف حلال پرو ڈاکٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی حیثیت پر فر ق پڑے گا جبکہ سنیئر نا ئب صدر کی حیثیت بر قرار رہے گی کیو نکہ حلال پروڈکٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا لائسنس الیکشن کے وقت valid تھا ۔ ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے وضا حت کی کہ کسی بھی مجو زہ اتھا رٹی جیسا کہ اسلا م آباد ہا ئیکو رٹ نے /یاوزرات تجا رت نے کو ئی ایسا حکم نامہ جاری نہیں کیا جس میں سید مظہر علی نا صر کو سنیئر نائب صدارت کی پو زیشن سے خا رج کیا ہو لہذا سنیئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی کی پو زیشن کی قا نو نی حیثیت بر قرار رہے گی۔ اس کے علاوہ ابھی تک یہ معاملہ زیر بحث ہے اور کو رٹ میں اسے ابھی سنا جا نا اور فیصلہ کرنا باقی ہے ۔
تازہ ترین