• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی او آفس میں دو پٹی کی چپل پر پابندی عائد،مخصوص لباس پہننے کے آرڈر جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ایڈمن نے کے پی او آفس میں دو پٹی کی چپل پر پابندی عائد کرتے ہوئے مخصوص لباس پہننے کے آرڈر جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر ڈی آئی جی ایڈمن نے نوٹس لیتے ہوئے ٹی شرٹ ، جینز اور دو پٹی والی چپل پہننے پر پابندی عائد کردی،ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی نے کے پی او کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا ،جس کے مطابق کے پی او کا اسٹاف صرف مخصوص لباس یا جوتے پہن سکتا ہے،ڈریس میں شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ پہن کر دفاتر آئیں،پینٹ شرٹ کے ساتھ جوتے اور شلوار قمیض کے ساتھ سینڈل پہن سکتے ہیں، شلوار قمیض صرف سفید شلوار قمیض، اور سینڈل میں صرف کالی پشاوری چپل پہن سکتے ہیں،احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔
تازہ ترین