• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دن پر مودی کی قیادت میں 50ہزار افراد کا یوگا

نئی دہلی (خبر ایجنسی ) چاق و چوبند اور تندرست رہنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے اور اسی ضرورت کے تحت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔جمعرات کو بھارت میں بھی انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سمیت ہزاروں افراد نے یوگا پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔بھارتی شہر دہرادن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 50ہزار افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور ایک ساتھ یوگا اسٹیپس پرفارم کیا۔واضح رہے گزشتہ چار سال سے 21جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا بھرمیں خاص طور پر یوگا پرفارمنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین