• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی پولیس کا بلیو وہیل گیم کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کا دعویٰ

ماسکو( نیوز ڈیسک) روسی پولیس نے بلیو وہیل گیم کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 22 برس کےروسی گییک (گییک عام طور پر ایسے شخص کو کہتے ہیں جو کمپیوٹر پروگرامنگ کے استعمال سے لطف اندوز ہوتا ہے ) سے کم عمر لڑکیوں کو بلیو وہیل گیم کے ذریعے خودکشی پر آمادہ کرنے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیکیتا نئیرونوو نام کے روسی لڑکے نے ماسکو کے میں اپنے گھر سے اس گیم کے ذریعے 10 کم عمر لڑکیوں کو خودکشی کرنے پر آ مادہ کیا، اس پر 17 اور 14 برس کی 2 لڑکیوں جو خودکشی کا ارتکاب کرنے کے باوجود زندہ بچ گئیں تھیں کو مرنے کیلئے اکسانے کے 2 مقدمے قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کے سوشل میڈیا گروپ کے تقریبا ً 40 ممبر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس روسی کییگ کے متاثرین اور اس کے نیٹ ورک کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق نئیرونوو ایک اسمارٹ کمپیوٹر گییک ہے جو کم عمر نوجوانوں کو اس بات کا احساس دلاتا تھا کہ وہ دنیا میں بدتر طبقہ ہے اور انہیں جینے کا کوئی حق نہیں، لہذا انہیں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلینا چاہیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ایک خطرناک مجرم ہے تاہم اس نے ابھی تک اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا، البتہ اس کا کہنا ہے کہ وہ صرف لڑکیوں سے دوستی کرتا تھا۔
تازہ ترین