• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان،طالبان کے 2صوبوں میں حملے، مزید 8 اہلکار ہلاک

کراچی،کابل(نیوز ڈیسک، جنگ نیوز) افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے 2صوبوں میں حملے کر کے کم از کم مزید 8پولیس اہلکار وں کو ہلاک کردیا ہے ، یہ حملے غزنی اور بغلان صوبوں میں کیے گئے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق غزنی کے صوبائی گورنر کا کہناہےکہ حملے میں جہاں 6پولیس اہلکار مارے گئے وہاں 7عسکریت پسندوں کو بھی گھنٹوں جاری رہنے والی جھڑپ میں ماردیا گیا۔ شمالی صوبے بغلان میں کیے گئے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
تازہ ترین