• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

” طیفا اِن ٹربل “ کا ایک اور سرپرائز ؟ میوزک میں کیا نیا ہے آج پتہ چلے گا


کراچی (محمد ناصر)”طیفا اِن ٹربل“ کے ٹریلر کی دھوم ابھی جاری تھی کہ اب اس کا میوزک بھی لانچ ہونے جارہا ہے۔ اس فلم کا پہلا گانا ”آئٹم نمبر نہیں کروں گی“ کا میوزک لوورز سے کامیابی کی سند حاصل کرچکا ہے اور اب باقی میوزک گانوں میں کیا ہے، یہ سرپرائز جمعہ کو معلوم ہوگا۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ ”طیفہ اِن ٹربل“ کے میوزک میں بہت دَم خَم ہے اور یہ میوزک علی ظفر کے گذشتہ کارناموں کے عکاس یقینا ہوں گے۔

” طیفا اِن ٹربل “ کا ایک اور سرپرائز ؟ میوزک میں کیا نیا ہے آج پتہ چلے گا

علی ظفر نے اپنا کیریئر گلوکاری سے شروع کیا ہے پھر وہ بالی ووڈ کی فلموں کے ستارے بنے ، وہ اپنی پہلی پاکستانی فلم کے ذریعے فلمسازی کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور اب اُن کی فلم ”طیفہ اِن ٹربل“ لالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔ فلم کے میوزک لانچ کی تقریب جمعہ کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ بڑے آئٹم سونگ کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔ علی ظفر اور مایا علی کی جوڑی بھر پور ایکشن میں نظر آئے گی۔ علی ظفر کے پروڈکشن ہاؤس لائٹ اینگل کی یہ فلم جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے 20جولائی کو پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین