• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہاہوں،سیدخورشیدشاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر انتخابات صاف و شفاف نہ ہوئے تو ملکی حالات پر برا اثر ہوگا، فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ بہتر عمل ہے‘عام انتخابات و قت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں، الیکشن نہ ہونے کی باتیں وہی لوگ کررہے ہیں جو اس ملک میں جمہوریت نہیں دیکھنا چاہتے‘پارٹی عہدیداران میں ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں‘وہ سکھر ہاؤس میں شہید بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء الحق کے ساتھ سیاسی جنگ لڑ کر جمہوریت حاصل کی‘انہوں نے کہا کہ میں خود کو پاکستان کا امیر ترین شخص سمجھتا ہوں، لوگ مجھے دعائیں دیتے اور عزت کرتے ہیں، یہ دعائیں مجھے نہیں بلکہ میرے ووٹرز کو دے رہے تھے جنہوں نے مجھے منتخب کیا‘انہوں نے کہاکہ میں صرف سکھر شہر کے لئے کام نہیں کررہا بلکہ پورے ضلع اور سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیاہے،میری کوشش ہے کہ میں صالح پٹ جیسے ریگستانی علاقے کو ایک ماڈل سٹی بناؤں، اس پر کام بھی ہورہا ہے، پارک بن گئے ہیں، سڑکیں بھی بن گئی ہیں، شہر روشن ہے،اسکول بھی بن رہے ہیں، آئی بی اے کے زیر اہتمام ماڈل اسکول بنارہے ہیں جبکہ سکھر، روہڑی بائی پاس کے اطراف میں روڈ بھی تعمیر کرائے ہیں‘انہوں نے کہاکہ ہم سیاستدانوں کو لوگ اس لئے ووٹ دیتے ہیں، ہم ان کے مسائل کو حل کریں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کراکر ان کا معیار زندگی بلند کرکے ہم کوئی احسان نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ تو ہمارا فرض ہے۔

تازہ ترین