• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور اوباڑو میں حادثات، 4افراد جاں بحق

لاہور اور اوباڑو میں حادثات، 4افراد جاں بحق

لاہور اور اوباڑو میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔

لاہورکے علاقے ہنجروال میں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کینال ویو کےقریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے فرار ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ پر آدھی بنگلے کے مقام پرایک موٹر سائیکل سوار اچانک کچے سے قومی شاہراہ پرچڑھ آیا جسے بچانے کے لیے بس ڈرائیور نے بریک لگائی تو پیچھے کا ٹائر رگڑ کھا کر پھٹ گیا اور مسافر بس الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین