• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، اہلکار جاں بحق

پشاور، حیات آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک اہل کار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی 4میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے فرنٹیئر ریزرو پولیس کا اہل کار شاہ فہد جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقےمیں سرچ آپریشن کیا، مقتول اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

تازہ ترین