• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک بھارتی جو روز ٹرمپ کی تصویر پوجتا ہے

بھارت میں ایک شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کی پوجا کرتا ہے ، اس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میرے لئے دیوتا کی حیثیت رکھتا ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤںمیں 31 سالہ کسان بوسساکرشنا نے اپنے گھر میں بنے پوجا گھر میں ٹرمپ کی تصویر نصب کیہوئی ہے جس کو وہ روز پوجتا اورا اس کی آٓرتی اتارتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی تصویر کی پوجا کرنے کا خیال اسے امریکی بحری فوج کے ہاتھوں مرنے والے اپنے دیش کے سافٹ ویئر انجینئر کی موت کے بعدکے آیا ۔

کرشنا کا کہنا ہے کہ مجھے انجینئر کی موت کا نہایت ہی صدمہ ہے ، میں نے سوچا کہ امریکی صدر اور ان کےلوگوں کو بھارتیوں کی عظمت سمجھانے کا واحد راستہ ان سے پیار اور محبت کا اظہار ہے، لہذا اسی توقع کے ساتھ میں روز ٹرمپ کی تصویر کوپوجتا ہوں کہ ایک نہ ایک دن انہیں ہمارے احساسات کا علم ہو گا۔

اس نے مزید کہا کہ ہندوستانی پیار اور محبت سے کسی کا بھی دل جیت سکتے ہیں، اسی لئے میں بھی یہی کر رہا ہوں۔

ایک بھارتی جو روز ٹرمپ کی تصویر پوجتا ہے

کرشنا امریکی صدر کی پوجا کرتے ہوئے لی گئی اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتا ہے اور ایسا کرنے پر لوگاسے پاگل سمجھتے ہیں۔

کرشنا کا دعویٰ ہے کہ 19 جون کو ٹرمپ کی جانب سے اسے پیغام ملا ہے جس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے کہ وہ سچ بول رہا ہے یا نہیں۔

واضح رہے بھارت میں سیاستدانوں، فنکاروں اور کھلاڑیوں کی نا صرف تصویریں بلکہ ان کے مجسمے بنا کر پوجنا عام بات ہے۔اس کے علاوہ پسندیدہ فنکاروں کے لئے تو الگ مندر بھی تعمیر کروائے جاتے ہیں جن میں ان کے مجسمے نصب کئے جاتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم کے آبائی شہر گجرات کے قریب واقع راج کوٹ میں ان کے نام کا مندر تیار کیا گیا تھا جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔

تازہ ترین