• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں بھارتی فوج کا محاصرہ، 4 افراد شہید

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں بھارتی فوج کا محاصرہ،  4 افراد شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران نہتے افراد پر فائرنگ کردی، واقعے میں شہید ہونے والے افرادکی تعداد 4 ہوگئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 20افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اننت ناگ کےعلاقوں میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، بھارتی مظالم پر اہل علاقہ احتجاج کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں بھارتی فوج کا محاصرہ،  4 افراد شہید

کشمیری میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

تازہ ترین