• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر اب فلم بنے گی


مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی میوزیکل فلم تیار کی جارہی ہے اور مائیکل کا کردار نبھانے کے لئے مختلف نام بھی گردش کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں مائیکل کی زندگی کی عکاسی کرتی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے جانی ڈیپ یا پھر اُشر کے ناموں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔کولمبیا لائیو اسٹیج اور مائیکل جیکسن اسٹیٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اسٹار کی زندگی پر مبنی تھیریٹکل پروڈکشن پر کام شروع ہوچکا ہے، اس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔

پروجیکٹ کی ڈائریکشن کرسٹوفر وہیلڈن دیں گے۔مائیکل جیکسن میوزیکل فی الحال 2020میں براڈوے تھیٹر میں پریمیئر شیڈول کیا گیا ہے۔

پروجیکٹ میں لاین نوٹیج کی تحریر کردہ کتاب بھی شامل کی گئی ہے، جو ڈرامہ کے لئے دوبار پولٹائزر پرائز جیت چکے ہیں ، اورمائیکل جیکسن کے سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گانے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین