• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام اور نظریہ پاکستان سے جوان رہنمائی حاصل کریں، نیول چیف


پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ جوانوں اپنے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے رہنمائی اسلام اور نظریہ پاکستان سے حاصل کریں۔

پاکستان نیو ی وار کالج لاہور میں کورس کے شرکاءاور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کورس کے شرکاءافسران کو تاکید کی کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ علم کو قرآن و سنت کی روشنی میں بروئے کا ر لاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

اسلام اور نظریہ پاکستان سے جوان رہنمائی حاصل کریں، نیول چیف

اس موقع پر نیول چیف نے پاکستان نیوی سے متعلق اپنے وژن اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں لیکن ہمیں بحری وسائل سے استفادہ کرنے کا ادراک ہونا چاہئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے ملکو ں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ہم میری ٹائم سیکٹرز کے وسائل کو ٹھیک طریقے سے استعمال کریں تو ہم اپنی جی ڈی پی کو تین گنا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مستقبل قریب کی ترجیحات میں میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی پارک بنانا شامل ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پارک ہو گا۔

اس موقع پر نیول چیف نے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین