• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی پر 17 افراد ڈوب گئے، 11 کو بچا لیا گیا

کراچی، گڈانی کے سمندر میں 7 افراد ڈوب گئے

کراچی کے قریب شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے 7 1افراد ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق 17 میں سے 11 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 11افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والے دو بچے تاحال لاپتہ ہیں،جن کی سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان کے اور کراچی کے علاقے لیاری لاسی پاڑہ کے رہائشی ہیں جو پکنک منانے گڈانی گئے تھے۔

واضح رہے کہ موسم گرما کے موجودہ مہینوں میں سمندر بپھرجاتا ہے اور ساحل پر بڑی تندو تیز لہریں اٹھتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے ساحل پر نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

پابندی کے باوجود لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت اور گرمی کے مارے عوام بڑی تعداد میں مختلف ساحلی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین