• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بحریہ امریکا سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کو تیار

بھارتی بحریہ امریکا سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کو تیار

بھارت پر جنگی جنون سوار، بھارتی بحریہ کیلئے امریکا سے 2 ارب ڈالر کے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدیں جائیں گے، مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔

بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے ،2 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے چوبیس S-70B سکورسکی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔

اگلے ماہ کی 6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین