ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔
ایسا ہی ایک نظارہ امریکی شہر لٹل فالزمیں منعقد ہونے والے ایک بیس بال میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جس میں نیو جرسی اور راک لینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔
میچ کے دوران بال ایک کھلاڑی کے سر کے اوپر سے گزری تو وہ مخالف ٹیم کے کھلاڑی پر چڑھ دوڑا۔اس ہی دوران دیگر کھلاڑی بھی اس لڑائی میں شامل ہوگئے جس کے بعد گراؤنڈ ریسلنگ رِنک کا منظر پیش کرنے لگا۔