• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات بےنظیر بھٹو کا کردار اداکریں گی، تصدیق کردی

مہوش حیات بےنظیر بھٹو کا کردار اداکریں گی، تصدیق کردی

پاکستانی ایکٹریس مہوش حیات نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی زندگی پر بننےوالی فلم میں مرکزی کردار اداکرنے کی تصدیق کردی ہے۔

رواں برس کے ابتدا میں سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبر گردش کررہی تھی جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ فلم میں اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا مرکزی کردار اداکریں گی تاہم مہوش حیات نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا لیکن اب انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔


اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے’آج بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ ہے اور یہ بہترین وقت ہے ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کا، میں کبھی بھی سیاسی شخصیت نہیں رہی لیکن اس بات سے انکاری بھی نہیں کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے بہت کوشش کی ہے۔ ایک وقت تھا جب انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں امید دی اور احساس دلایا کہ ستاروں تک پہنچاجاسکتا ہے، مجھے موقع ملا ہے ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کا۔‘


مہوش حیات نے مزید لکھا بے نظیر بھٹو واقعی بہترین خاتون تھیں اور میں جلد ان کی زندگی کی کہانی کو پیش کروں گی۔‘

مہوش حیات نے اس جذباتی پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ جھولے پر بیٹھ کر بے نظیر بھٹوکی زندگی سے متعلق مطالعہ کررہی ہیں۔

تازہ ترین