• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی خواتین کا چیئرمین سیکریٹریٹ میں احتجاج


لاہور میں تحریک انصاف کی خواتین نے چیئرمین سیکریٹریٹ میں احتجاج کیا اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر ناراضی کا اظہار کیا ۔

پی ٹی آئی خواتین نے پارٹی کے الیکشن سیل کی عہدیدار عالیہ حمزہ کا گھرائو کیا اور ان سے مخصوص فہرست کا ازسرنوجائزہ لینے کا مطالبہ کیا ۔

پی ٹی آئی خواتین کا چیئرمین سیکریٹریٹ میں احتجاج

احتجاج کرنے والی خواتین نے پارٹی کے لئے اپنی خدمات بھی گنوائیں اور ساتھ ہی عالیہ حمزہ پر خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں میں ردوبدل کا الزام بھی لگایا ۔

اس موقع پر خواتین نے مخصوص نشستیں میرٹ پر الاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

تازہ ترین