• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواین ویگنر نے نئی امریکی قونصل جنرل کی ذمے داریاں سنبھال ليں

 جواین ویگنر نے نئی امریکی قونصل جنرل کی ذمے داریاں سنبھال ليں

جواین ويگنر نے کراچی ميں نئی امریکی قونصل جنرل کے طور پر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ امریکا کی فارن سروس کی سینئر رکن ہیں۔

ویگنر نے حال ہیميں واشنگٹن ميں بورڈ آف ايگزامنرز ميں خدمات انجام دی ہیں جو امریکا کے لئے نئے سفارت کاروں کا انتخاب کرتا ہے۔

اس سے قبل قونصل جنرل ويگنر یوکرین کے دارالحکومت کيف ميں امریکی معاون رابطہ کار تھیں۔ امریکاور ديگر ڈونر اداروں کی امدادی سرگرميوں اور یو کرین کی حکومت کے درميان رابطہ کاری ان کی ذمے داریوں ميں شامل تھی۔

قونصل جنرل ويگنر امریکا کے يورپی یونین کے لئے مشن ميں منسٹر کونسلربرائے سياسی امور کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

وہ پاکستان سے متعلق امور کي ڈپٹی ڈائریکٹر، کابل ميں امریکی سفارت خانے ميں سياسی و عسکری امور کی ڈپٹی کونسلراور برونڈی ميں امریکی سفارت خانے ميں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں۔

قونصل جنرل ويگنر نے سينٹ لوئی یونیورسٹی آف لا سے قانون ميں ڈاکٹریٹ اور نيشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نيشنل وار کالج سے نيشنل سيکورٹی اسٹريٹجی ميں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

وہ براڈوے میوزیکل اور سينٹ لوئی کارڈينلز بيس بال ٹيم کی مداح اور شوقيہ موسيقار ہيں۔ ان کی مرتب کی ہوئی دھنوں کا پہلا شو برسلز کے ’’سینٹر فار فائن آرٹس‘ ميں ہوا تھا جس ميں 100 صدا کار اور فل سمفونی آرکسٹرا شامل تھا۔

تازہ ترین