• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ ماضی ہوگیا، توجہ زمبابوےسیریز پر ہے: سرفرازاحمد

دورہ انگلینڈ ماضی ہوگیا، توجہ زمبابوےسیریز پر ہے: سرفرازاحمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ دورہ انگلینڈ ماضی کا حصہ ہو گیا اب ان کی توجہ دورہ زمبابوے پر ہے جہاں آسٹریلیا سے بھی آمنا سامناہوگا جو ایک سخت حریف ہے ۔

سرفراز احمد نے کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہیں سجاس کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ابھی 26 سال کے ہیں انہیں کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کر رہے ہیں۔

دورہ انگلینڈ ماضی ہوگیا، توجہ زمبابوےسیریز پر ہے: سرفرازاحمد

اس موقع پر سرفراز احمد نے اداروں سے اپیل کی کہ مختلف ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو حاضری سے استثنی دیا جائےاور پی آئی اےمیں کھلاڑیوں کی تنخواہ کا معاملہ جلد حل ہونا چاہئے۔

دورہ زمبابوے کے حوالے سے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے جبکہ زمبابوے کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگاتاہم احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سوال پر سرفراز نے کہاکہ احمد شہزاد کا معاملہ میڈہا کے ذریعے پتہ چلاتھا۔

تازہ ترین