• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،حفیظ ان ، شہزاد آئوٹ

دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،حفیظ ان ، شہزاد آئوٹ

دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کےدورہ زمبابوے میں 2سیریز کھیلی جائیں گی ۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم پہلے مرحلے میں ٹی 20ٹرائی سیریز کھیلے گی جس میں پاکستان اور زمبابوے کے ساتھ تیسری ٹیم آسٹریلیا بھی شامل ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کے بعدسرفراز الیون زمبابوے سے 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

پی سی بی کےاعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ون ڈے ٹیم میں جنید خان اور یاسر شاہ کی واپسی ہوئی جبکہ راحت علی اور اظہر علی نظر انداز کردیئے گئےتاہم آل راؤنڈر محمد حفیظ دونوں فارمیٹ کے لیے ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،حفیظ ان ، شہزاد آئوٹ

ٹی 20 سیریز کے لیے اوپنر احمد شہزادکا نام آؤٹ، یاسر شاہ کا کم بیک جبکہ صاحبزاد ہ فرحان کو پہلی بارٹیم میں شامل کیے گئےتاہم بابر اعظم کی شمولیت کا فیصلہ فٹنس سے مشروط ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹی 20ٹرائی سیریز میں 15 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد کپتان جبکہ دیگر ناموں میں فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری ، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کے نام شامل ہیں۔

دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،حفیظ ان ، شہزاد آئوٹ

دوسری طرف زمبابوے کے خلاف5ایک روزہ میچوں کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈمیں سرفراز احمد کپتان ، فخرزمان، امام الحق ، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، حسن علی اور انجری سے نجات پانے والے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے بابر اعظم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہےجبکہ قومی ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ 25 جون سے قذافی اسٹیڈیم میں لگے گاتاہم قومی ٹیم دورے کے لیے 28 جون کو ہرارے روانہ ہو گی۔

تازہ ترین