• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن میں کچرے اور کوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع


پاکستان میں جہاں کچرا انتہائی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اور کوڑے کرکٹ سے چھٹکارے کا کوئی ذریعہ کارآمدثابت نہیں ہو رہا، وہیں سوئیڈن میں اب بجلی کی پیداوار کیلئے کچرے کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

سوئیڈن میں کچرے اور کوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع

سوئیڈن میں کچرے سے توانائی حاصل کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس کے مطابق جس سے نہ صرف ایک لاکھ میگا واٹ سے زائد بجلی اورہزاروں لیٹر کے قریب ایتھنول فیول کی پیداوار بھی ممکن ہے۔

کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ہزاروں ٹن کچرے کو پلانٹ میں جلاکر اس سے حاصل ہونے والی حرارت سے بجلی کے ٹربائن چلائے جاتے ہیں۔

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور بجلی کی طلب کو پورا کرکے بجلی کی قلت پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین