• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فٹبال : نائجیریا نے آئس لینڈ کو ہرا دیا


ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں آج گروپ ڈی کے میچ میں نائجیریا نے آئس لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے مات دے دی ہے۔

ورلڈ کپ فٹبال : نائجیریا نے آئس لینڈ کو ہرا دیا

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں نائجیرین ٹیم کا حریف آئس لینڈ پر پلڑا میچ کے ابتداء ہی سے بھاری رہا ، نائجیریا نے آئس لینڈ کے گول پر تابڑتوڑ حملے کیے تاہم آئس لینڈ نے بھی ان حملوں کو روکنے میں بھرپور جواب لیا لیکن میچ کے 49ویں منٹ میں نائجیرین احمد موسہ نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کردیا اور ٹیم کو 0-1 کی برتری سے دلوائی۔

ورلڈ کپ فٹبال : نائجیریا نے آئس لینڈ کو ہرا دیا

آئس لینڈرز ابھی اس صدمے سے باہر آئے ہی تھے کہ نائجیرین احمد موسہ نے75ویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف 0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔

میچ کے 44ویں منٹ میں نائجیرین مڈ فیلڈر برائن اڈائو کو وارننگ کے طور پر پیلا کارڈ بھی دکھایا گیا۔

ورلڈ کپ فٹبال : نائجیریا نے آئس لینڈ کو ہرا دیا

83ویں منٹ میں آئس لینڈ کو گول اسکور کرنے کا موقع ملا جب گلفی سگوروسن کو پینلٹی کارنر ملا تاہم وہ پینلٹی پر گول اسکور کرنے میں ناکام رہے اور آئس لینڈرز نے ہاتھ آیا واحد موقع گنواء دیا اور اس طرح نائیجیریا آئس لینڈ پر فتحیاب رہی۔

ورلڈ کپ فٹبال : نائجیریا نے آئس لینڈ کو ہرا دیا

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں آج کا آخری میچ سربیا اور سوئٹزرلینڈ کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین