• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیب نے ذلفی بخاری کو طلب کرلیا

نیب نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری کو25 جون کو طلب کرنے کا سمن جاری کردیا ہے ۔

نیب راولپنڈی ذلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کررہی ہے ،انہیں 25جون کو دن 11بجے بلایا گیا ہے۔

ذلفی بخاری کے قریبی ذرائع نےسمن موصول ہونے کی تصدیق کی اورکہاکہ ذلفی بخاری مقررہ تاریخ کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہذلفی بخاری کو ان کی آف شور کمپنیوں کے والے سے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین