• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج ٹریفک جام

مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری،نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں پانی کی عد م فراہمی پر شہریوں کا احتجاج ، احتجاج کے باعث باررہ دری اسٹاپ اورماڑی پور اور شہر کی دیگر شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،تفصیلات کے مطابق پانی کی عدم فراہمی پر لیاری اور اطراف کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کی مرکزی شارع ماڑی پور روڈ پر دھرنا دیدیا ،اور واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی دیں ،احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگئی اورہیوی گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اورفشریز، لیاری ،گلبائی اور ٹاور جانے والی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ،تاہم احتجاج کے باعث ماڑی پور ،نیٹی جیٹی پل سمیت دیگر شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر 11A,11B,8 ,9 ,10 ,11Cسمیت مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ،جس کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا جبکہ متعددہ واٹر ٹینکر ز کو روک ٹینکر کا پانی ضائع کردیااور ٹینکر ڈرائیور کو بھی تشدد کانشانہ بنایاگیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ اور واٹر ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے نارتھ کراچی میں طویل عرصے سے پانی بند کیا ہوا جس سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے ،واٹربورڈ کا عملے نے ٹینکر مافیا سے رشوت وصول کرکے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز میں پانی بند کررکھا جس علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ٹینکر مافیا موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو نوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے نارتھ کراچی کا پانی بند کرکے سیاسی بنیادوں اور رشوت وصولی کی بنیاد پر میانوالی کالونی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جس سے نارتھ کراچی میں پانی کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے ،مظاہرین نے واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی سے مطالبہ کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لیں تاکہ شہریوں کو پانی کی سپلائی مکمن بنایا جاسکے،بنارس چوک کے اطراف کی آبادیوں میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے مرکزی پاچاخان چوک پر احتجاج کیا،اس دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور نعرے بازی ،احتجاج کے باعث عبداللہ کالج سے بنارس جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی ،بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا ،قصبہ کالونی کے مکینوں نے بھی پانی کی فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے منگھوپیر روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کرکے واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرکے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

تازہ ترین