• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اُس شخص کو دیکھ کر مجھے جھٹکا لگا۔
کھچڑی بال، ماتھے پر شکنیں،
بے خواب آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے،
ہونٹوں پر مصنوعی مسکراہٹ۔
لیکن اُسے بعد میں دیکھا۔
پہلی نظر رانی پر پڑی تھی۔
وہ ہمارے کالج کی سب سے خوب صورت لڑکی تھی۔
برسوں بعد کل ملاقات ہوئی۔
اُس کی زلفوں میں چاندی دیکھ کر تکلیف ہوئی۔
شہابی رنگت ماند پڑچکی تھی۔
بڑی بڑی آنکھیں بجھی ہوئی تھیں۔
سرخ ہونٹوں پر پھیکی مسکراہٹ تھی۔
اُسی کے اصرار پر میں نے سیلفی لی۔
لیکن پھر تصویر میں رانی کے ساتھ موجود
اُس شخص کو دیکھ کر مجھے جھٹکا لگا۔
تازہ ترین