• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کھوپڑی کے اندر بھیجا کمپیوٹر مدربورڈ اور ہارڈ ڈسک کی طرح ہوتا ہے۔
لیکن جس طرح کمپیوٹر کو آپریٹنگ سسٹم چلاتا ہے،
ہمیں بھیجے میں موجود کیمیاوی محلول چلاتا ہے۔
اسے برین یا ذہن کہتے ہیں۔‘‘
پروفیسر برینڈن نے بتایا۔
’’کیا ان کیمیکلز میں کمی بیشی ہو سکتی ہے؟‘‘
میں نے سوال کیا۔
’’ہاں، کمی بیشی سے انسان نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے جواب دیا۔
’’کیمیکلز کی کمی بیشی کی وجہ کیا ہوتی ہے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
پروفیسر برینڈن نے کہا،
’’کئی وجوہ ہو سکتی ہیں۔
لیکن اکثر اختیار یا بڑا عہدہ نفسیاتی مریض بناتا ہے‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین