• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، سرحد پر بار لگانے والے جوانوں پر افغانستان سے فائرنگ، ایک شہید

شمالی وزیرستان، سرحد پر بار لگانے والے جوانوں پر افغانستان سے فائرنگ، ایک شہید

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی نیاز شہید ہوگیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ملک کے لیے قوم کے ایک اور بیٹے نے جان قربان کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سرحد پر باڑ لگانے والی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے سپاہی نیاز علی شہید ہوگیا۔29 سالہ سپاہی نیاز علی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تھا جو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لیے سیکورٹی کی ذمہ داری پر مامور تھے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں سرحد پر باڑ لگائے گا جس کے لیے افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 2611 کلو میٹر پر باڑ لگانی ہے۔ 30قلعے اور چوکیاں تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔

تازہ ترین