• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 5 حلقوں سے شکست ہونے تک انسان نہیں بنیں گے، سعد رفیق

عمران خان 5 حلقوں سے شکست ہونے تک انسان نہیں بنیں گے، سعد رفیق

لاہور(مانیٹر نگ سیل)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جب تک عمران خان کو پانچوں حلقوں سے شکست نہيں ہوتی وہ انسان نہیں بنیں گے۔الیکشن میں عمران خان اور ان کے ساتھ والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے، لاہور میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی و تعمیر اور استحکام پاکستان کا نام ہے لہٰذا (ن) لیگ مضبوط ہوگی تو ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے۔ ہم اداروں سے نہيں لڑتے بلکہ کوئی انفرادی طور پر لڑتا بھی ہے تو اس کا جواب نہیں دیتے اور نہ ہم جواب دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عمران خان اور ان کے ساتھ والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے جب کہ ایک بار ہارنے کے بعد جب واپس آئیں گے تو امید ہے سنجیدہ سیاست کریں گے۔سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں کو مقابلہ عوامی عدالت میں کرنا چاہیے اور قانون کی عدالت کو اپنے تنا ز عا ت میں نہیں لانا چاہیے۔

تازہ ترین