• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کیا میر ہادی کی زندگی جیل میں ہی ختم ہو جائیگی ؟ میگا سیریل ’’خانی‘‘کی سیکنڈ لاسٹ قسط آج نشر ہوگی

کیا میر ہادی کی زندگی جیل میں ہی ختم ہو جائیگی ؟ میگا سیریل ’’خانی‘‘کی سیکنڈ لاسٹ قسط آج نشر ہوگی

کراچی (محمدناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت بننے والے میگا ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘ کی سیکنڈ لاسٹ قسط پیر کی رات 8 بجے ’’جیو ٹی وی‘‘ سے نشر کی جائے گی۔


غم ، خوشی، جذبات اور انتقام کی لہروں پر دوڑتی یہ کہانی اب اُس موڑ پر آگئی ہے جہاں اس ڈرامے کا کوئی نہ کوئی انجام ہوگا۔ میگا سیریل کا سب سے اہم کردار ’’میر ہادی‘‘ جیل منتقل ہوگیا ہے جبکہ ’’خانی‘‘ اپنے بھائی کا بدلہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہے ، ، ہادی کا باپ انتہائی با اختیار ہونے کے باوجود اپنے بیٹے کو بچانے میں بے بس و لا چار ہے۔

کیا میر ہادی کی زندگی جیل میں ہی ختم ہو جائے گی، کیا خانی میر ہادی کو معاف کردے گی یا پھر میر ہادی کو سزائے موت ہو جائے گی، کیا ’’خانی‘‘ میر ہادی سے ملنے کی آخری خواہش کو پورا کر پائے گی یا پھر کوئی نیا ٹوئسٹ سب کچھ بدل دے گا ؟۔ یہ وہ اہم سوال ہیں جن کے جواب اس ڈرامے کی آخری قسط میں سب کو معلوم ہو جائیں گے لیکن پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے ڈرامہ سیریل کے انجام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ یہی سب دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔

کچھ لوگوں نے اپنے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ’’ہمیں ابھی سے دُکھ ہورہا ہے کہ اتنا شاندار سیریل ختم ہونے والا ہے، میر ہادی کو پھانسی کی سزا نہ دیں کیونکہ اب وہ پہلے جیسا نہیں رہا، اِسے معاف کردیں کیونکہ معاف کرنے میں ہی بڑائی ہے اور یہی درس ہمارا مذہب بھی دیتا ہے‘‘ کچھ نے لکھا ہم نے ’’خانی‘‘ جیسا بہترین ڈرامہ کبھی نہیں دیکھا، اب ہم اس سیریل کا انجام دیکھنے کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

’’خانی‘‘ کی نم آنکھو ں نے اُس کی اداکاری کا دیوانہ بنادیا ہے، یہ ڈرامہ انتہائی شاندار ہے لیکن ہادی کا انجام دیکھ کر اُس کے ساتھ ہمدردی ہورہی ہے۔

اس کہانی کو دیکھ کر یقین ہوتا کہ معاشرے میں اس طرح بھی ظلم ہوتے ہیں‘‘ ۔

ایک فرد نے یہ بھی لکھا کہ میں ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن اس سیریل کو ایک بار دیکھ کر اس کی کہانی میں ڈوبتا چلا گیا اب ’’خانی‘‘ کا اینڈ دیکھنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

فیروز خان اور ثنا جاوید کی لازوال اداکاری کی بھی کھل کر تعریف کی گئی۔

شوبز انڈسٹری کے تمام ریکارڈ بریک کرنے والی منفرد لو اسٹوری کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ ڈرامے کی ڈائریکشن انجم شہزاد نے دیں جبکہ یہ منفرد اسٹوری اسما نبیل نے تحریر کی ۔

سیریل کے مرکزی کرداروں میں ثنا جاوید، فیروز خان کے علاوہ محمود اسلم، صنم انصاری، قوی خان، سلمہ حسن ، راشد فاروقی، محمد علی، سیمی پاشا، شہزاد ملک اور شانزے نے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین