• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،زرداری ہائو س میں اجلاس پنجاب میں جلسوں اورالیکشن میں کامیابی کے بارے میںصلاح مشورہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کےشریک چیئرمین نے زرداری ہائوس میں پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس طلب کیا، اجلاس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت بابر، نیئر حسین بخاری، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن، اعتزاز احسن،قمر زمان کائرہ ،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،چوہدری منظور، نذیر ڈوھکی اور دیگررہنما موجود تھے۔آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں سے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی اور پنجاب میں انتخابی جلسوں کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا۔ اجلاس میں آصف زرداری نے پنجاب میں پارٹی امیدواروںکا اعلان کرناتھا مگر انہیں مشورہ دیا گیا کہ لاہور میں کارکنوں کے اجلاس میں امیدوار وں کا اعلان کریں تاکہ کارکنوں کی شمولیت ہو اور وہ بھرپور طریقے سے امیدواروں کے حق میں الیکشن مہم چلا سکیں۔ اس اجلاس کے بعد آصف زر د اری لاہور روانہ ہوگئے اور انہوں نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ وہ پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کریں گے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق لاہور میں قیام کے دوران متعددسیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ دریں اثنا تحر یک انصاف کے سینئر رہنما ملک احسان غنی نے پیپلز پارٹی کے این اے 54 کے امیدوار راجہ عمران اشرف اور پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک ندیم آف (سوہان ) نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کےشریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی، ملک احسان غنی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، آصف زرداری نے ملک احسان غنی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا انہیں یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی میں ان کو وہی مقام حاصل ہو گا جو ہم جیت کر ساتھیوں کو دیتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا پیپلز پارٹی میں ہمیشہ ملک اور قوم کی بقا ء جمہوریت کے استحکام کے لئے بے پنا ہ قربا نیا ں دی ہیں، ہم نے مشکل ترین حالات میں جب ہماری قائد بے نظیر بھٹو کو چھین لیا ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ملک کے تحفظ کی بات کی ہے۔
تازہ ترین