• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی مہینے میں صرف دو دن، بل 520وصول کیا جانے لگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )واسا کی طرف سے اڈیالہ روڈ پر مہینے میں پانی صرف دو دن دیا جاتا ہے جبکہ اس کا بل 520روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ واسا کی طرف سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ واسا شہریوں کو ملک بھر میں سب سے سستا پانی فراہم کر رہا ہے حالانکہ بعض ایریاز میں اس کے برعکس ہو رہا ہے، ہل ویو لین اڈیالہ روڈ یونین کونسل 85کے بعض مکینوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایم ڈی واسا سے بھی ملاقات کر چکے ہیں اور ان کو بتا چکے ہیں کہ مہینے میں صرف دو دن پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور اس کا بل ہم سے بہت زیادہ وصول کیا جا رہا ہے ، اور یہ بل باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا ہے ، انہوں نے اعلٰی حکام سے کہا ہے کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جب تک پورا مہینے پانی فراہم نہیں کیا جاتا ، صارفین کو پانی کے بل نہ بھجوائے جائیں۔
تازہ ترین