• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں نہ ہونے اور گرم موسم سے راول اور سملی ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )بارشیں نہ ہونے اور گرم موسم کےباعث ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہوگئیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو پانی کی فراہمی والے سملی ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ڈیڑھ ماہ کا رہ گیا ہے جبکہ راول جھیل میں بھی پانی سطح بہت زیادہ نیچے چلی گئی ہے ، ماہرین کے مطابق جولائی میں مون سون شروع ہو جائے گاجس سے ڈیمز میں کافی مقدار میں پانی آجائیگا،روال جھیل میں پانی کی سطح 1736فٹ ہوتی ہے جو کم ہو کر 1708فٹ رہ گئی ہے راولپنڈی کو پانی کی 90روز کی سپلائی کے لیے پانی کافی ہے ، سملی ڈیم میں پانی کی سطح 2395فٹ تک ہوتی ہے لیکن بارش نہ ہونے کے باعث اسلام آباد کو پانی کی سپلائی کے لیے صرف ڈیڑھ ماہ کا ذخیرہ رہ گیا ہے ، سملی اور راول ڈیم میں کناروں سےکئی کئی میٹر پانی پیچھے چلا گیا ہے اور سیاحوں کو بھی مایوسی کا سامنا ہے۔ماہرین کے مطابق جون کےآخر میں موسم میں تبدیلی آئے گی جس سے جولائی میں مون سون شروع ہو جائےگا اور بارشوں سے ڈیم پانی سے بھر جائیں گے۔
تازہ ترین