• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دیا ہے ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے۔6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔ عازمینِ حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی "اعتماد " کرے گی۔ تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس/بائیو میٹرک سہولت مفت مہیا کی جائے گی۔ وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک کا شیڈول ترتیب دے دیاہے ۔ عازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگر پرنٹس/ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔شیڈول کی معلومات موبائل میسیج ، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔ وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں۔عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی ہمراہ رکھیں: ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ عازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق اعتماد کے دفتر پہنچیں۔
تازہ ترین