راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزموں کو گرفتار کر لئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے1200گرام چرس ،20لیٹر کھلی شراب، ایک رائفل 7ایم ایم،20روند بر آمد کر کے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔تھانہ چونترہ پولیس نے نوید سے1200گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے طاہر سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ مری پولیس نے اعجاز سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے صدام اور وقاص سے ایک رائفل7 ایم ایم معہ20 روند برآمدکرکےملزموں کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ سی آئی اے پولیس نے سٹر یٹ کر ائم اور شراب فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتارکرکے چھینا گیا مو با ئل فون اور120بو تلیں شراب بر آمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ہیں۔ایس ایس پی اسلام آ باد کی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے شراب فروشی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کاٹا سک ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمداشرف شاہ کی زیر نگر انی ،اے ایس آئی انعام اللہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضر وری وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئیشراب فروشی میں ملوث ملزم عرشما ن پطرس ولد پطرس سیکٹر جی سیو ن ٹو اسلام آ باد کو گرفتار کرکے 120بو تلیں شراب بر آمد کرلی ،ایک اور کا رروائی کے دوران سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد اعظم معہ پو لیس ٹیم نے مو با ئل فون چوری میں ملوث دوملزمان اظہر اور ندیم انو ار سے چھینا گیا مو بائل فون ما لیتی 25ہزارروپے کا بر آمدکرلیا، ملزمان نے تھا نہ تر نو ل ، سیکر ٹر یٹ اور کو ہسار کے علاقوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔ انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔