• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی ایجو کیشن اتھار ٹی کا اجلاس، دو تعلیمی ادا رو ں کی رجسٹریشن کی حتمی ،64کی مشروط منظو ری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )ضلعی ایجو کیشن اتھار ٹی راولپنڈی کی نجی سکو لو ں کی رجسٹریشن کے لئے قا ئم کمیٹی نے دو تعلیمی ادا رو ں کی رجسٹریشن کی حتمی ،64 کی مشروط منظو ری دے دی ، جبکہ 4 نجی تعلیمی ادا رو ں کا فیصلہ مؤ خرکر دیا ہے ،اس ضمن میں ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی کی رجسٹریشن کمیٹی کا اجلا س زیر صدا رت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈا کٹر طا رق محمو د قاضی ہوا،جس میں ضلعی ایجو کیشن آفیسر عا مر اقبا ل ملک، ضلعی ایجو کیشن اتھارٹی کی رجسٹریشن کمیٹی کے ممبرابرا ر احمد خا ن، والدین کے نمائندے سید اعجا ز حسین شا ہ ،اور ارشا دسلطا ن نے شر کت کی۔ضلعی ایجو کیشن آفیسر راولپنڈی نے مجمو عی طو ر پر 70 نجی سکو لو ں کے کیس کمیٹی کے سا منے پیش کئے ،جن میں سے 37نئے کھلنے والے ادا رے جبکہ 33کے قریب رجسٹریشن میں تو سیع کے کیسز شا مل تھے ،کمیٹی نے تما م کیسز کا بغو ر جا ئزہ لیا 4 نجی تعلیمی ادا رو ں کی رجسٹریشن کے فیصلے کو مؤ خر کر دیا ، 2 نجی تعلیمی ادا رو ں کو بغیر اعترا ض کے منظو ری دی ،جبکہ 64تعلیمی ادا رو ں کو مشرو ط منظو ری دے دی ،زیا دہ تر تعلیمی ادا رو ں کے کا غذا ت نا مکمل ہو نے کی وجہ سے ان کو مشروط منظو ری دی گئی ، اس موقع پر آل پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد خان نے ڈاکٹر طارق محمود قاضی سے درخواست کی کہ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لئے کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کے لئے مزید انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے وہ اپنے کیسز الحاق کے لئےراولپنڈی تعلیمی بورڈ میں بروقت جمع کروا سکیں اور رجسٹریشن پروسیجر کو آ ن لائن کیا جائے جس پر قاصی طارق محمود نے عملدرآمد کی یقین دہائی کرائی انہوں نے ڈی ای او ایجوکیشن عامر اقبال ملک کو گزشتہ میٹنگ میں نجی تعلیمی اداروں کو حتمی منظور ی پر رجسٹریشن لیٹرز فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے
تازہ ترین