• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے بدتمیزی کرنیوالوں کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں کوئی جگہ نہیں ،ایس ایس پی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے لئےاسلام آباد ٹریفک پولیس میں کوئی جگہ نہیں، ہمارا کام شہریوں کا تحفظ ان کے مسائل کاحل اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے ،شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے،ای ٹکٹنگ چالان کے متعلق شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کی ہدایات ،آئی ٹی پی ریڈیوایف ایم 92.4 پربھی شہریوں کو ای ٹکٹنگ بارے خصوصی نشریات کی ہدایت،شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی پرسخت کاروائی کا حکم،شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی زیر صدارت آئی ٹی پی ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید سمیت تمام زونز کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی ،اجلاس میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے ،ان سے حسن اخلاق سے پیش آنے، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی فراہم کرنے کے متعلق اہم اقدامات کئے گئے، اجلاس میںایس پی ٹریفک اورتمام زونزکے افسران ایس ایس پی ٹریفک نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی ہونے پر ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم دیا، انھوں نے شہریوں کوای ٹکٹنگ کے متعلق درپیش مسائل کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے عمل کو مزید بہتر اور تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں انھوں نے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کو خصوصی نشریات نشر کرنے کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ٹیم کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ہر ممکن آگاہی فراہم کی جائے ،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائریکٹر عائشہ جمیل نے شہریوں کوروڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دے دیئے ہیں جس میں شہری بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین